لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد کے اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں الیکٹرونک میڈیا پر دکھائی جانے والی فوٹیج کے مطابق کئی افراد عمران خان کو پکڑ کر ایک گاڑی میں بٹھا رہے ہیں کنٹینر سے لاؤڈ سپیکر پر ہونے والے اعلان میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان محفوظ ہیں اور واپس آئیں گے
