پنجاب ۾ وزيرن لاءِ 1 ارب 14 ڪروڙ جون لگژري گاڏيون خريد ڪرڻ جي تجويز، مريم اورنگزيب ۽ عظميٰ بخاري لاءِ بلٽ پروف گاڏيون شامل

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی وزرا اور بیوروکریٹس کے لیے ایک ارب 14 کروڑ روپے مالیت کی 108 نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کی تجویز تیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ ونگ کی جانب سے رواں سال نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کر دی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کابینہ کے لیے 30 کروڑ روپے مالیت کی 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز شامل ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے لیے چار کروڑ روپے مالیت کی دو بلٹ پروف ڈالے خریدنے کی تجویز بھی سفارشات کا حصہ ہے۔کابینہ کے لیے خریدی جانے والی گاڑیوں میں ایک Toyota Land Cruiser، دو Haval H6 1.5T، پانچ Toyota Corolla Grande، دس Toyota Corolla Altis اور دس Toyota Yaris شامل ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ دنوں 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے جہاز کی خریداری پر تنقید کا سلسلہ جاری تھا کہ اب نئی گاڑیوں کی خریداری کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس پر سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو