سندھ کابینہ نے کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے اور بقایا رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔ کورونا وائرس فنڈ چیف سیکرٹری کے تحت 6 رکنی باڈی انتظام کر رہی تھی.18 مارچ 2020ء سے 21 اپریل 2021ء تک کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے 17 اجلاس ہوئے۔ کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے کی رقم آئی، فنڈ کے کل اخراجات کے بعد اس وقت اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد کی رقم موجود ہے۔ جسے اب سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے خرچ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کام سے منسوب 3264 اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بی ایس 5 سے 10 کے کمپیوٹر آپریٹرز کی ان اسامیوں کو والوں کو بی ایس 12 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔بی ایس 11 سے بی ایس 15 کے آئی ٹی ملازمین کو بی ایس 16 میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے ، اس کے علاوہ 16 گریڈ کے ملازمین کو بی ایس 17 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو