سکھر، جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر رسل خان بابر اور امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

سکھر، جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر رسل خان بابر اور امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے نتائج تبدیل کیے، ہم نہیں چاہتے کہ عوام کے منتخب لوگ مفاد یا خرید و فروخت کے نتیجے میں الیکشن سے محروم ہوں، ہماری کامیابیوں کو شکست میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی میئر کے انتخابات میں کھل کھلی دھاندلی کی گئی، اگر بلدیاتی انتخابات میں یہ صورتحال ہے تو عام انتخابات کیسے شفاف ہوسکتے ہیں، ہمارے صبر کا امتحان لیا رہا ہے، قیادت جو بھی لائحہ عمل طے کرے گی، وہ طریقہ اپنایا جائے گا، سیاسی بسیرت یہ نہیں کہ ہم چور اور ڈاکوؤں کے ساتھ بیٹھ جائیں، جمہوریت وہی ہے جس میں عوام کی رائے شامل ہو، بدامنی، مہنگائی بیروزگاری سمیت ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکے ہیں، سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کاشکار ہیں۔تمام اقتدارمیں رہنے والی پارٹیاں ناکام ہوچکی ہیں،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔اس صورتحال میں جماعت اسلامی اوراس کی دیانتدارقیادت عوام کی امید کی واحد کرن ہے،