کراچی میں گارڈن پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کی نشاندہی پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پاکستان کی بڑی خاتون کوکین میکر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے مبینہ پروڈکشن یونٹ میں کوکین تیار کر کے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سپلائی کرتی تھی۔ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ عام کوکین کے مقابلے میں زیادہ مہنگی اور اعلیٰ معیار کی کوکین فروخت کرتی تھی، جبکہ وہ مبینہ طور پر اعلیٰ کوالٹی کی ریڈ وائن بھی تیار کرتی تھی۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو ہاف ریڈی کوکین، 15 سے زائد کوکین کے انڈے، گولڈن کیپ اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے
