ڊاڪٽر عافيه صديقي ڪيس: عدالت حڪومت کان عدالتي معاونت نه ڪرڻ جا سبب طلب ڪري ورتا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔لارجر بینچ نے حکومت سے استفسار کیا کہ عدالتی معاونت کیوں نہیں کی گئی؟ اور وفاقی حکومت کو 3 دسمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم جاری کیا۔یہ احکامات ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے گئے۔سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا، جس میںجسٹس ارباب محمد طاہرجسٹس خادم حسین سومروجسٹس محمد اعظم خان جسٹس راجہ انعام امین منہاسشامل تھے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پنھنجي راءِ لکو