وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان کے 14 فروری کو دھرنے کے اعلان پر کہا حافظ نعیم یا تو سیٹ چھوڑیں یا پھر اسمبلی میں آئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے 14 فروری کو دھرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان پہلے الیکشن میں حصہ لے کر جیتیں، جسے قابض ٹولہ کہا جا رہا ہے وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آیا ہے۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل اور دیگر بڑی شاہراہوں پر ٹریفک بند نہیں ہونے دی جائے گی کیونکہ دھرنوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اب تک لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں ہوئے، جب وہاں بلدیاتی انتخابات ہوں گے تو وہاں جا کر حصہ لیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کہ حافظ نعیم الرحمان نے تاحال حلف نہیں اٹھایا، وہ یا تو اپنی نشست چھوڑیں یا اسمبلی میں آ کر کردار ادا کریں، چھوٹے موٹے دھرنوں سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔سانحہ گل پلازہ سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آ چکی ہے اور بعض افراد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ سانحے کے 26 شہدا کے اہل خانہ کو گھروں پر جا کر امدادی چیک فراہم کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں جاتے ہوئے میڈیا کو ساتھ نہیں لے جایا جاتا اور درخواست کی کہ سانحہ گل پلازہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، یہ درست طریقہ نہیں کہ روز کسی کے گھر جا کر میڈیا تشہیر کی جائے۔ان پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد سونا پانچ لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آ گیا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں آج بھی سونا اور چاندی سستے ہو گئے ہیں۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 21 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔اسی طرح دس گرام سونا 18 ہزار 433 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 215 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 676 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔دوسری جانب صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ چاندی 601 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔
📌
