کراچی الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، نئے چیف ایگزیکٹو کے لیے تین نام شارٹ لسٹ

کراچی: شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے چیف ایگزیکٹو مونسآفیسر  علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مارک اسکیلٹن نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے پاکستان اسٹاکینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے نئے سی ای او کی تقرری کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے اور تینوں افراد انرجی اور فنانس سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات رمضان المبارک میں منعقد ہوں گے۔ نیا بورڈ ہی کے الیکٹرک کے نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کا حتمی فیصلہ کرے گا۔موجودہ بورڈ شارٹ لسٹ کیے گئے تینوں امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد اپنی رپورٹ نئے بورڈ کو پیش کرے گا، جس کی روشنی میں سی ای او کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ ممبرز کی مجموعی تعداد 13 ہے تاہم طویل عرصے سے تین نشستیں خالی تھیں، جبکہ مونس علوی کے استعفیٰ کے بعد موجودہ بورڈ ممبران کی تعداد 9 رہ گئی ہے۔یاد رہے کہ مونس علوی اس وقت عمرے پر ہیں۔ انہوں نے 18 برس تک کراچی الیکٹرک میں خدمات انجام دیں اور وہ ادارے کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے سی ای او رہے ہیں

پنھنجي راءِ لکو