قدرت کے حسین نظاروں کے شوقین افراد کے لیے آج 12 اگست 2026 کی رات ایک دلچسپ فلکیاتی منظر دیکھنے کا بہترین موقع ہے جس میں 6 سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ جب سورج طلوع ہونے سے قبل آسمان پر 6 سیارے مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون ایک ہی سمت میں قطار کی صورت میں دکھائی دیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، عطارد، مریخ، یورینس، زحل اور نیپچون شامل ہوں گے تاہم تمام سیاروں کو کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 سیاروں کی یہ قطار طلوعِ آفتاب سے قبل دیکھی جاسکے گی، سیارے مشرقی افق سے جنوب مغربی آسمان تک ایک قوس کی شکل میں نظر آئیں گے۔ اسٹار واک کی رپورٹ کے مطابق مریخ اور زحل نسبتاً آسانی سے کھلی آنکھ سے دیکھے جا سکیں گے جبکہ عطارد افق کے قریب ہونے کے باعث قدرے مشکل سے نظر آئے گا، مشتری بھی افق کے قریب اور صبح کی روشنی میں ہونے کی وجہ سے اسے دیکھنا مشکل ہوگا۔

اڄ 12 آگسٽ 2026ع تي سج اڀرڻ کان اڳ آسمان ۾ 6 سيارا—مشتري، عطارد، مريخ، زحل، يورينس ۽ نيپچون—هڪ ئي قوس ۾ نظر ايندا. مريخ ۽ زحل کي بنا دوربين جي ڏسڻ نسبتاً آسان هوندو، جڏهن ته يورينس ۽ نيپچون لاءِ دوربين جي ضرورت پوندي.