سکھر پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف یوسی 23 کے رہائشی افراد کا اسکول کے بچوں کے ہمراہ سکھر

سکھر پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف یوسی 23 کے رہائشی افراد کا اسکول کے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعریبازی ،پولیس اہلکار کے خلاف نوٹس لیکر تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سکھر کی یوسی 23 سندھ سوسائٹی سوپیئر پلک ہائی اسکول شاہ لطیف بہار کالونی سکھر کے مکینوں کی بڑی تعداد نے ماسٹر زاہد شیخ کی قیادت میں پولیس اہلکار غلام مصطفی سومرو کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار نے علاقے کے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اسکول کا مین گیٹ بند کرنے کے لئے دھمکیاں بھی دیتا ہے اس سلسلے میں مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف ایس ایس پی سکھر کو درخواست بھی دی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوسکی اور اب پولیس اہلکار غلام مصطفی سومر وعلاقہ مکینوں کو پریشان کر رہا ہے،انہوں نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکار غلام مصطفی سومرو کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے مطالبہ اور عدم انصاف کے خلاف ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ۔