خیرپور پریالوئے علاقے کے کندہر برادری کے عورتوں اور مردوں کا بااثر لوگوں اور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پاک کتاب اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر علی حسن کندہر غلام نبی کندہر مسمات سبحانہ سمیت دیگر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الرا برادری کے بااثر لوگ حمزہ علی الرو حلیم الرو عبدالقدیر الرو پیرانہ الرو سمیت دیگر مسلح افراد کچھ دن قبل ہمارے علی حسن کندہر غلام نبی کندہر عبدالعزیز کندہر کو اغوا کرکہ فرار ہوگئے ہیں جس پر بہیمانہ تشدد کیا اور مونچھوں داڑھی کاٹ دی اور انہوں مغویوں ایک کروڑ سے زائد بھتہ لینے کی ڈیمانڈ کی ورنہ آپ کو جان سے مار دیں گیں اور ہر آئے دن ہمارے گاؤں پر رات کی تاریکی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے ہراساں کیا جارہا ہے جس کا مقدمہ پریالوئے تھانے پر درج کروانے گئے لیکن پولیس بھی ان بااثر لوگوںکے خلاف پرچہ کاٹنے تک ہماری مدد نہیں کر رہی ہے مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی سکھر ایس ایس پی خیر پور سے مطالبہ کیا کہ فوری طور ہمارا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا