سکھر ،ایس ایس پی سکھر جناب سنگھار ملک کا ،ڈی سی سکھر و دیگر افسران کے ہمراہ 05 محرم الحرام کے حوالے سے پرانہ سکھر کے مختلف علاقوں کا دورہ،

دورے کے دوران 05 محرم الحرام کو نکلنے والے قدیمی ماتمی جلوس کی گزرگاہوں روٹ کے حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، پرانہ سکھر کے مختلف علاقوں لال مکان، بھکر چوک قبرستان اور ٹانگہ اسٹینڈ سمیت دیگر مقامات کا وزٹ کیا گیا، منتظمین سے ملاقات کے دوران درپیش مسائل کے حل کیلیے افسران کو ہدایات جاری کیں، اس موقع پہ ماتمی جلوس کے پرمٹ ہولڈر سے سیکیورٹی پلان دیگر امور پہ تفصیلی مشاورت کی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پہ اطمینان کا اظہار کیا، ایس ایس پی سکھر نے متعلقہ افسران کو سیکیورٹی پلان کے متعلق مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں، تمام افسران جوان ماتمی جلوس کے دوران ڈیوٹی کے بہتر فرائض انجام دیں کوتاہی غفلت برنتے والوں کو بخش نہیں کیا جائیگا.