سکھر: پنجاب کے ضلع قصور سے سائیکل پر مکہ مکرمہ جانے والا سائیکل سوار محمد رفیق ولد فوج الدین جٹ سکھر پہنچ گیا سکھر پہنچے پر سماجی شخصیات نے سائیکل سوار کا استقبال کیا پریس کلب کے سامنے سائیکل سوار نے بتایا کہ وہ 15دن قبل قصور سے سائیکل پر مکہ مکرمہ روانگی کیلئے نکالا تھا سکھرپہنچنے پر حضرت صدر الدین شاہ بادشاہ پر حاضری دی اب وہ سہیون شریف جائیگا بعد ازیں کوئٹہ ، ایران ، ایراق سے ہوتا ہوا مکہ مدینہ (خانہ کعبہ ) سائیکل پر جائیگا ۔