ایران میں نئی قیادت آ چکی، اسے رجیم چینج کہہ سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر Donald Trump کا کہنا ہے کہ ایران میں نئی قیادت آ چکی ہے جسے رجیم چینج کہا جا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی آپریشن کے دوران ایران کی وہ پوری قیادت ختم کر دی گئی جو مسائل پیدا کر رہی تھی، اب ایک نیا گروپ سامنے آیا ہے اور دیکھا جائے گا کہ وہ کیا اقدامات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور مذاکرات اسی نکتے سے آگے بڑھیں گے کہ تہران کے پاس ایٹمی صلاحیت اور یورینیم افزودگی نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں امریکا نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور وہاں نیوی، فضائیہ اور قیادت باقی نہیں رہی۔ ان کے بقول، بات چیت کے لیے بھی کوئی واضح نمائندہ موجود نہیں تھا، تاہم اب درست افراد سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں جن افراد سے بات چیت ہو رہی ہے وہ معاہدہ چاہتے ہیں۔ اس عمل میں امریکی سینیٹر Marco Rubio اور نائب صدر JD Vance بھی شامل ہیں اور مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں سب کچھ تباہ ہو چکا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں، تاہم اگر تہران سمجھداری سے بات کرے گا تو بمباری جاری رکھنے کا سوال پیدا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے۔

پنھنجي راءِ لکو